کورو نا کےوار مسلسل جاری ،مزید کتنے کیسز سامنے آگئے ؟ تشویشناک تفصیلات

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 228 کیسز سامنے آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات سخت کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ تفصیلات

کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او )اسلام آباد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ’’اسلام آباد میں کورونا کے 2958 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7.7 کی شرح سے 228 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں‘‘ ۔مثبت کیسز والے مریضوں میں 117 مرد جبکہ 111 خواتین شامل ہیں ، جبکہ گزشتہ روز کے مریضوں کی تعداد 154 تھی ۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق 1313نئے مریضوں کے ساتھ ہی ملک بھرمیں مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 تک پہنچ چکی ہے ، صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد 1لاکھ 47 ہزار 295 ہے ، دوسرے نمبر پر صوبہ پنجاب ہے جہاں 1لاکھ 5 ہزار 197 افراد اس وباء سے متاثر ہوے ، صوبہ خیبرپختونخواہ میں یہ تعداد 39 ہزار 889 ہے ، اسلام آباد میں کورونا کے 20 ہزار 471 مریض سامنے آئے ، صوبہ بلوچستان میں ان کی تعداد 16 ہزار بتائی گئی ہے ، جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 4 ہزار 415 مریض رپورٹ ہوئے ، اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4306 تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں