واشنگٹن(پی این آئی )امریکہ میں صدارتی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ جاری ہے ،جواریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر پیسے لگا دئیے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ رپبلکن پارٹی کے سپورٹر ساجد تارڑ نے بتا یا ہے کہ لاس ویگاس میں 70فیصد جوا ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر لگا ہوا ہے اور
صدر ٹرمپ آسانی سے الیکشن جیت جائیں گے ۔حامد میر نے کہا امریکہ کے تمام بڑے ٹی وی چینلز جوبائیڈن کے آگے ہونے کی خبر دے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ابتدائی جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن 224الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ ریپبلکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ213الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں جبکہ پاپولر ووٹ میں صدر ٹرمپ کا پلڑا بھاری ہے۔ سی این این کے جائزے کے مطابق الیکٹورل کالج کی سب سے بڑی حصہ دار ریاست کیلی فورنیا سابق نائب صدر جوبائیڈن کے نام رہے گی۔اس ریاست کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 55 ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں