لاہور(پی این آئی)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورت حال پھر سے بگڑنے لگی ہے، وفاقی وزیر تعلیم کی سربراہی میں 5 نومبر کو تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے طلب کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں نومبرکے دوسرے ہفتے میں دینے پرغور کیا
جارہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق فیصلہ آئندہ 2 روزمیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی دوسری لہر کی صورت میں امتحانات کس طرح ممکن ہونگے، اس پر بھی غور کیا جائے گا۔اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے اسکولوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کورونا صورتحال کاروزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے، پنجاب بھر کے اسکولوں میں روزانہ کوروناٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں