پاکستان مسلم لیگ (ن) مالی بحران کا شکار ہو کر چندہ مانگنے پر مجبور، سینئر رہنماؤں نے لاکھوں روپے چندہ جمع کروا دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) مالی بحران کا شکار ہو کر چندہ مانگنے پر مجبور، سینیئر رہنماؤں نے لاکھوں روپے چندہ جمع کروا دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز نے پارٹی معاملات چلانے کے لیے چندہ مہم شروع کردی ہے اور اس ضمن میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے چندہ

اکٹھا کیا جانا شروع کردیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن شدید مالی بحران کا شکار ہو چکی ہے اور گیس کے بل جمع نہ کروانے پر ن لیگ سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن کا گیس کنکشن بھی منطقع ہوچکا ہے جبکہ دفتری اخراجات اور ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی رقم نہیں تھی۔ جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ کے اہم اجلاس میں ن لیگ کے 37 ارکان سے پانچ لاکھ روپے فی کس چندہ طلب کیا گیا۔جس پر سب سے پہلے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے پانچ لاکھ روپے چندہ دیا جبکہ خلیل طاہر سندھو، رانا ارشد، ملک ندیم کامران ودیگر نے بھی پیسے جمع کروائے ہیں ۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے کے بعد کئی اراکین اسمبلی پارٹی اجلاس میں شرکت کرنا چھوڑ گئے ہیں۔ اور پنجاب اسمبلی کے کئی اراکین نے تو کھل کر پارٹی بیانیے کی مخالفت کردی ہے، پارٹی قائد نواز شریف لندن میں موجود ہیں جبکہ شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں، اس صورتحال میں پارٹی کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close