5نومبر کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

اٹک (پی این آئی)دربار عالیہ حضرت سخی سلطان کے سالانہ عرس کے موقع پر کل ضلع اٹک میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی دربار عالیہ حضرت سخی سلطان دربار خورد پر ہونے والے سالانہ عرس و میلے کی

تقریبات کے باعث 5نومبر بروز جمعرا ت سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ضلع اٹک کے تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close