جو نواز شریف صاحب کے بیانیے کی مخالفت کرے گا اس کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں،پارٹی چھوڑ دیں اور جائیں بلے کے نشان سے الیکشن جیت کر اسمبلی آ جائیں

لاہور (پی این آئی) عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو لیگی اراکین اسمبلی قائد میاں نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف رکھتے ہیں وہ سب لوٹے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا کوئی بھی رکن جو نواز شریف صاحب کے بیانیے کی مخالفت کرے گا اس

کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے، پارٹی میں اب صرف وہی رہے گا جو نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو اور سول سپریمیسی کے بیانیے کو تسلیم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ان لوٹوں کو اگر نواز شریف کے بیانیے سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو پارٹی چھوڑ دیں اور جائیں بلے کے نشان سے الیکشن جیت کر اسمبلی آ جائیں ۔ یہ سب لوگ لوٹے ہیں اور اب ان کو ہماری پارٹی کے اراکین نہ کہا جائے ۔ اگر کوئی رکن بھی نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کرتاہے تو اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ن لیگ میں صرف نواز شریف کا بیانیہ چلے گا، اور کسی کے نظریے کی مسلم لیگ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ پارٹی بیانیے سے اختلاف کرتے ہیں ان کو ہماری پارٹی کا رکن نہ کہا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستانی سیاست میں لوٹا اس شخص کو کہا جاتا ہے جو اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے کسی دوسری پارٹی میں شامل ہو جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close