موٹر وے واقعہ کے مرکزی کردار شفقت عرف بگا نے اعتراف کر لیا

لاہور ( پی این آئی )موٹر وے واقعہ کے مرکزی کردار شفقت عرف بگا نے اعتراف کر لیا،موٹر وے واقعہ کے مرکزی ملزم شفقت عرف بگا نے اعتراف جرم کرلیا.ملزم شفقت کو سخت سکیورٹی میں تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ نے کینٹ کچہری میںمجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جہاں ملزم نے بند کمرے میں 164 کا بیان قلمبند

کرایا. ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ نزہت جبین کے سامنے بیان میں کہا کہ میں نے یہ جرم ملزم عابد ملہی کے کہنے پر کیا۔قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دوران سماعت موٹر وے واقعہ میں گرفتار ملزم شفقت کو 164 کا بیان قلمبند کرانے کی اجازت دی۔ملزم کا بیان سیل کرکے اسے چالان کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں اغوا، زیادتی، ڈکیتی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close