امریکا نے چوری شدہ 45 نوادرات پاکستان کو واپس کردیے، گندھارا دور کے گوتم بدھ کے مجسموں سمیت دیگر سجاوٹی اشیا شامل ہیں، مزید کتنے نوادرات آئیں گے؟

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ پاکستان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا نے چوری شدہ 45 نوادرات پاکستان کوواپس کردیے، گندھارا دور کے ان نوادرات میں گوتم بدھ کے مجسموں سمیت دیگر سجاوٹی اشیا شامل ہیں۔اپنے بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا چھ مزید چوری شدہ نوادرات پاکستان کے

حوالے کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نوادرات کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لیے نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ میں تقریب ہوئی، جس میں نیویارک کائونٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی، قونصلر جنرل عائشہ علی نے نوادرات کی واپسی کے معاہدہ پر دستخط کیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close