اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی کے توسیع منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلا س میں وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور سینئیر افسران نے شرکت ی ۔اجلاس میں نالہ لئی کی توسیع کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف
ایکسپریس وے، رنگ روڈ اور صنعتی زون منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔لئی ایکپریس وے منصوبہ بڑے پیمانے پر شہری آبادی سے متعلقہ مسائل کو حل اور عام شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گا۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ منصوبے سے مستقبل میں نالہ لئی میں سیلابی صورتحال کی روک تھام میں مددملے گی. اس کے علاوہ نکاسی آب و ٹریٹمنٹ، دونوں اطراف جدید طرز پر تعمیرات اور ٹریفک کی روانی کیلئے پلوں اور انٹر چینجز کی تجاویز بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ منصوبے پر تقریبا 79 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے. وزیر اعظم نے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ راولپنڈی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جس سے ہر سال آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام ممکن ہو گی۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو ہدایت کی کہ تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد حتمی تجاویز مرتب کرکے منظوری کے لیے پیش کی جائیں. وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے راولپنڈی شہر کی آبادی میں اضافے کے باعث مکینوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے ۔ اس منصوبے سے جہاں عوام کے مسائل کا حل ممکن ہوسکے گا وہاں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں