کوہاٹ(این این آئی) کوہاٹ ڈویژن میں کورونا وائرس نے پھر سراٹھالیا جہاں گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران مزید 38افراد کورونا کا شکار ہوگئے جس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعدادبڑھ کر2504 ہوگئی جبکہ فعال کیسوں کی تعداد73 ہوگئی ۔ڈویژن بھر میں اب تک86 مریض زندگی کی بازی ہار چکے جبکہ
2345 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ضلع کوہاٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران مزید 13 افرادکورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے ساتھ ضلع کوہاٹ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر908ہوگئی جن میں 838 صحتیاب اور35 جاں بحق ہوچکے اور یوں ایکٹیو مریضوں کی تعداد35 رہ گئی۔اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کرک میںکورونا سے مزید10جبکہ قبائلی ضلع اورکزئی میں مزید15 افراد متاثرہ ہوئے اور یوں کرک میں مریضوں کی مجموعی تعداد520 جبکہ قبائلی ضلع اورکزئی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 159 ہوگئی۔اسی طرح ضلع ہنگو اور قبائلی ضلع کرم میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بالترتیب 244 اور 673 ہوگئی ہے۔یادرہے کہ چندماہ قبل قبائلی ضلع اورکزئی میں کورونا سے متاثرہ تمام مریض مکمل طورپر صحت یاب ہوچکے تھے تاہم اب دوبارہ کیس بڑھنے لگے۔ کوہاٹ ڈویژن کے پانچوں اضلاع کوہاٹ‘ کرک‘ ہنگو‘ اورکزئی اور کرم میں کورونا سے کل2504متاثرہ افرادمیں سے 2345 شفایاب اور 86 مریض لقمہ اجل بن چکے اور یوں اب ڈویژن بھر میں 73 مریض زیرعلاج ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں