وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میں کتنے ہزار نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی؟،خواتین کے تحفظ کیلئے مخصوص موبائل ایپ کا آغاز

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کے تحفظ کیلئے مخصوص موبائل ایپ ویمن سیفٹی ایپلیکیشن،ڈی ایچ اے میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر اور گلشن راوی پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کا

بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نو تعمیر شدہ انوسٹی گیشن سینٹر پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سلامی دی۔ وزیراعلیٰ نے لان میں پودا لگایا اور انوسٹی گیشن کمپلیکس کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نوتعمیر شدہ پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس میں اعلیٰ سطح کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی اور پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دی۔ اجلاس میں گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے قانون سازی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پنجاب میں پولیس کا اچھا نظام لانا چاہتے ہیں۔ پولیس عوام کو بہترین سروس دے، تمام وسائل مہیا کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ہر پولیس افسر کو میرٹ پر کام کرنے کی آزادی میسر ہے۔ٹریفک اور ہائی وے پولیس کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر میں انوسٹی گیشن کے عمل کو مرکزی انوسٹی گیشن سینٹر سے مانیٹر کریں گے۔ پراسیکیوشن اور انوسٹی گیشن کے درمیان اشتراک کار کو بہتر بنایا جائے۔مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے معیاری انوسٹی گیشن بہت ضروری ہے۔پہلی مرتبہ انوسٹی گیشن کیلئے ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات اور پولیس میں رشوت کا خاتمہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وسائل دیئے، پولیس اب کام کرکے دکھائے۔نئی گاڑیاں سکواڈ اور سکیورٹی کی بجائے پولیس سٹیشنز کو دی جائیں گی جبکہ 150 نئی گاڑیاں ضروریات کے مطابق تھانوں تک پہنچ چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ماڈل پولیسنگ سسٹم لایا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ انویسٹی گیشن کے معیار کواپ گریڈ کرکے پنجاب پولیس کی استعداد کار کو بڑھانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تھانہ کلچرکی تبدیلی اور عوامی سہولت کیلئے محکمہ پولیس کو جدید وسائل وسہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close