پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی کتنے کروڑ ڈالر کی ایڈوانس بکنگ کرائے گا؟ وزیر اعظم سے اجازت طلب کر لی گئی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرائے گا ۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق وزارت قومی صحت نے وزیراعظم عمران خان کے نام مراسلہ جاری کیا جس میں کورونا ویکسین کی بکنگ کرانے کیلئے وزیراعظم سے اجازت طلب کرلی گئی ، ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے کورونا

ویکسین کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز ڈی ، ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے ایک کروڑ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین بکنگ کی تجویز دی ، پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر بکنگ ناگزیر ہے۔ مراسلہ کے مطابق ہیلتھ ورکرز، ضعیف شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی دستیابی ضروری ہے، پہلے فیز میں کورونا ویکسین ہیلتھ ورکرز،بوڑھیشہریوں کیلئے دستیاب ہو گی، وزیراعظم بین الوزارتی کمیٹی کو ویکسین سازوں سے مذاکرات کی اجازت دیں۔ مراسلہ کے مطابق وزیراعظم ویکسین بکنگ کا معاملہ ای سی سی میں بھجوائیں، عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی تیاری فیز تھری میں داخل ہو چکی ہے۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ تمام ممالک کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close