چکوال(این این آئی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کی طرف سے موصول ہونے والی درآمد شدہ سستی چینی ضلع کی تمام تحصیلوں کے عام بازاروں میں بڑے سٹوروں پرمہیا کر دی ہے جو عوام کو ریلیف دینے کے لئے 83(تراسی) روپے فی کلو کے ارزاں نرخ پر
فراہم کی جارہی ہے جبکہ عوام کو مزید سہولت دینے کیلئے ضلع کے تمام سہولت بازاروں میں درآمد شدہ چینی کی قیمت فروخت 81(اکیاسی) روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے اور عوام کو سستی چینی کی فراہمی کے تمام تر عمل کی نگرانی متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مارکیٹ ریلیف پالیسی کے حسبِ منشاء ثمرات کی عوام کو فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضعی انتظامیہ پر عزم ہے اور اشیائے ضروریہ کی فروخت میں مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں