ایمریٹس نےاپنے مسافروں کے لیے سہولتوں کا انبار لگا دیا،دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے بائیومیٹرک کرانے کے بعد کیا کچھ سہولت ملے گی، جانیئے؟

کراچی (این این آئی) اپنی مسلسل جدت اور صارفین کو بے مثال خدمات کی فراہمی کے عزم کے ساتھ ایمریٹس ایئرلائن نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بائیو میٹرک کا جامع نظام متعارف کرادیا ہے۔ اس سہولت کی بدولت براستہ دبئی آمد و رفت کے لئے ایئرپورٹ کسی براہ راست رابطے کے بغیر ایمریٹس کے مسافروں کیلئے

میسر ہے۔ ایئرپورٹ پر جامع بائیو میٹرک نظام سے مسافروں کو مخصوص چیک ان سے لیکر بورڈنگ گیٹس تک بلاتعطل سفر کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔ ایئرپورٹ کے ذریعے مسافروں کی آمد و رفت کو بہتر بنانے کے ساتھ ان کی دستاویزات کی چیکنگ کم ہوگی اور قطار میں بھی کم لگنا پڑے گا۔ جدید ترین بائیو میٹرک ٹیکنالوجی میں فیشل اور آئرس ریکاگنیشن کے امتزاج کے ساتھ ایمریٹس کے مسافر اپنی فلائٹ، امیگریشن کے مکمل کے ضابطے، ایمریٹس لاؤنج میں داخلے ، اور پروازوں میں سوار ہونے کے لے ایئرپورٹ کے ذریعے سادہ انداز سے چلتے ہوئے داخل ہوسکتے ہیں۔ بائیو میٹرک نظام والے راستے میں متعدد ٹچ پوائنٹس ہیں جہاں وہ سفر کے لئے صفائی ستھرائی کے ساتھ کسی رابطے کے بغیر گزر سکیں گے جسکی بدولت انسانوں سے ملنا جلنا کم ہوگا اور صحت و حفاظت پر مزید اہمیت سامنے آئے گی۔ ایمریٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل الرضا نے کہا، “ہم نے کسی بھی ٹچ پوائنٹ پر مسافروں کو ہمیشہ بہترین خدمات کی فراہمی پر توجہ دی ہے اور اب ٹیکنالوجی کے استعمال، طریقہ کار متعارف کرانے اور خدمات کی فراہمی سے قبل ہمارے لئے مزید اہم یہ ہے کہ نہ صرف مسافروں کی تیزرفتاری سے ٹریکنگ پر توجہ دی جائے بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ پورے سفر کے دوران مسافروں کی صحت اور حفاظت یقینی بنائی جائے ۔ ایئرپورٹ پر کسی براہ راست رابطے کے بغیر بائیو میٹرک گزرگاہ ان تازہ ترین اقدامات میں سے ایک ہے جسے ہم نے متعارف کرواکر اس بات کو یقینی بنایا کہ ایمریٹس پر بلاتعطل سفر کے ساتھ صارفین کو ذہنی سکون بھی میسر آئے۔” فی الحال بائیو میٹرک ٹچ پوائنٹس دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 میں فرسٹ، بزنس اور اکانومی کلاس چیک ان ڈیسکس پر نصب ہیں۔ امیگریشن گیٹس میں اسمارٹ ٹنل شامل ہے جبکہ منتخب بورڈنگ گیٹس کے ساتھ ہی کانکورس بی میں ایمریٹس کے پریمیئم لاؤنج بھی ہیں۔ ایئرپورٹ میں جہاں بائیو میٹرک نظام کی تنصیب ہوئی ہے وہاں واضح نشانات لگائے جائیں گے اور مستقبل میں ہر ٹچ پوائنٹ پر اضافی یونٹس کی بھی تنصیب کی جائے گی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنس اینڈ فارنرز افیئرز ان دبئی اور ایمریٹس کے اشتراک سے اسمارٹ ٹنل پروجیکٹ دنیا کا پہلا پاسپورٹ کنٹرول ہے جس میں مسافر ٹنل سے چہل قدمی کرتے ہوئے گزر سکیں گے اور امیگریشن حکام کی جانب سے کسی انسانی عمل دخل کے بغیر انہیں کلیئر کیا جاسکے گا یا پھر پاسپورٹ پر عملی مہر کی ضرورت ہوگی۔ ایمریٹس امریکہ سے باہر پہلی ایئرلائن ہے جو امریکی کسٹم بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) سے بائیومیٹرک بورڈنگ کے لئے منظوری وصول کرے گی۔ ایمریٹس کی پروازوں سے امریکہ کے مختلف مقامات پر جانے والے مسافر ڈیپارچر گیٹس پر فیشل ریکاگنیشن ٹیکنالوجی کا انتخاب کرسکیں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close