اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان کے پسماندہ اضلاع اور کراچی کے مضافاتی علاقوں میں فورجی سہولیات کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ۔ بدھ کو معاہدہ پر دستخط وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ اور زونگ کے سربراہان نے کیئے،معاہدے کے تحت نصیر آباد، جعفرآباد، صحبت پور،کراچی کے ضلع غربی و
ملیر میں فورجی سہولت کی فراہمی ہوگی،زونگ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہتقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق تھے۔تقریب میں سیکریٹری آئی ٹی شعیب صدیقی، چیئرمین پی ٹی اے ، چیئرمین زونگ وانگ ہْوا ،سی ای او یو ایس ایف حارث محمود نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے ہر علاقے میں موبائل فون رابطوں اور برڈ بینڈ سروسز کی فراہمی یقینی بنانا لازمی ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہاکہ ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک ہونے کے ساتھ عوام ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام سہولیات کا بہتر انداز میں استعمال کرسکتے ہیں، موبائل ایپس، ویب پورٹلز، ای کامرس، ای گورنمنٹ،ای ایجوکیشن، آن لائن نوکریاں ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیجیٹل پیمنٹس، آئی ٹی پارکس کے قیام سمیت دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے ۔ امین الحق نے کہاکہ اربوں روپے لاگت سے فائبر آپٹکس اور نیٹ ورکنگ میں توسیع کے منصوبے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت زیرتکمیل ہیں، وزارت آئی ٹی یو ایس ایف کے تحت ہر ماہ براڈ بینڈ اور نیٹ ورک توسیع کا ایک نیا منصوبہ عوام کیلئے پیش کرے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں