نئے چارٹر آف ڈیمو کریسی کی تجویز پیش کر دی گئی، سیاسی جماعتیں مشترکہ حکمت اختیار کرنے لگیں

ملتان (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں آج پھر ایک نئے چارٹر آف ڈیمو کریسی کی ضرورت ہے، جو معاہدے بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کے درمیان ہوئے تھے اس سے ملک کو بہت فائدہ ہوا، میثاق جمہوریت کے ذریعے اٹھارہویں ترمیم ہوئی،بدھ کو سابق وزیراعظم

و رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج پھر ایک نئے چارٹر آف ڈیمو کریسی کی ضرورت ہے، جو معاہدے بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کے درمیان ہوئے تھے اس کے نتیجے میں ملک کو بہت فائدہ ہوا، میثاق جمہوریت کے ذریعے اٹھارہویں ترمیم ہوئی، صوبوں کو حقوق ملے اور صدر آصف زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے بعد میاں نوازشریف عام انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے تھے لیکن بے نظیر نے انہیں منایا اور بے نظیر کے انتقال کے بعد میاں نواز شریف پھر سے الیکشن کا بائیکاٹ چاہتے تھے لیکن آصف زرداری نے انہیں روکا، پیپلز پارٹی نے دو بار نواز شریف کو الیکشن بائیکاٹ سے روکا تھا اور روکنے کی وجہ یہ تھی کہ 1985غیر جماعتی الیکشن کا پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کیا تھا جس کا نقصان بہت ہوا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close