کراچی میں اگلے دس سالوں میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے شہر کی شکل تبدیل ہو جائے گی، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی (آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کراچی میں اگلے دس سالوں میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے شہر کی شکل تبدیل ہوجائے گی۔ وزیراعلی سندھ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ناجے بین ہسینی نے ملاقات کی جس میں چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور پرنسپل

سیکریٹری شریک ہوئے۔ مرادعلی شاہ نے کہا سال 2020 دنیا میں اچھا نہیں رہا جس میں کوویڈ 19 اور شدید بارشوں سے تباہی ہوئی۔ مرادعلی شاہ نے کہا ورلڈ بینک کے ساتھ ایک بہترین شراکت ہے، ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیراعلی سندھ کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعلی نے کہا کراچی میں اگلے دس سالوں میں 10 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے شہر کی شکل تبدیل ہوجائے گی ۔ ورلڈ بینک کی مدد سے پانی، نکاسی آب، ٹرانسپورٹ، سڑکوں کے مسائل ہوجائینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close