کراچی (پی این آئی)35 ہزار لے چکا، 40 ہزار مزید مانگ رہا تھا، باوردی پولیس اہلکار کو ہتھکڑی لگ گئی، یہ سب کیسے ہوا؟ جانیئے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ ملیر زون نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹنٹ سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق اصغر نامی شخص نے اینٹی
کرپشن ملیر زون کو درخواست دی تھی کہ پولیس اسٹیشن شاہ لطیف کا اے ایس آئی ممتاز اس کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکی دیکر اس سے رشوت طلب کررہا ہے۔مذکورہ اے ایس آئی پہلے ہی درخواست گزار سے 35 ہزار روپے رشوت کی مد میں لے چکا ہے اور اب مزید 40 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ شکایت ملنے پر انسپکٹر اسد اللہ شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ فرقان کریم کی موجودگی میں اے ایس آئی ممتاز کو 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث کسی بھی فرد کو نہ چھوڑا جائے جبکہ با اثر ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبے بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں