گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو جیالا وزیر اعظم آئے گا؟

گلگت(پی این آئی)گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو جیالا وزیر اعظم آئے گا؟، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اکثریت ہو یا اقلیت، ہم سب کو آئینی حقوق اور جمہوری آزادی دلوائيں گے۔بلاول بھٹو زرداری ان دنوں گلگت بلتستان میں موجود ہیں جہاں وہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات

کی مہم چلارہے ہیں جب کہ وہ گلگت کے مختلف اضلاع میں کئی جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرچکے ہیں۔گلگت میں ویمن کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا ہے، یہ صرف ایک الیکشن نہیں، عوام اور نوجوانوں کے مستقبل کا سوال ہے۔وزیراعظم دو سال سے کہاں تھے؟ پہلے گلگت بلتستان کا خیال کیوں نہیں آیا؟ بلاول انہوں نے کہا کہ مرد ہو یا عورت، اکثریت ہو یا اقلیت، ہم سب کو حقوق آئینی اور جمہوری حق آزادی دلوائيں گے، خواتین کو بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کے مطالبات ہمارے منشور کا حصہ ہیں، یہ دوسری جماعتوں کی طرح محض باتیں نہیں ہیں، 15 نومبر کو ہم اپنے جیالے کو وزیراعلیٰ بنائیں گے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پہلے سازش کی گئی کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دلوائیں، ہم نے کوشش کی اور دیامر میں خواتین سے ووٹ ڈلوائے، اب بھی ایسا سوچا جارہا ہے لیکن اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔

close