کورونا کا دباؤ، ایک قیمتی جان چلی گئی

پشاور (پی این آئی)کورونا کا دباؤ، ایک قیمتی جان چلی گئی، پشاور میں عالمی وباء کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی، کورونا سے متاثر ڈاکٹر سلطان زیب جان انتقال کرگئے۔ڈائریکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلکس ڈاکٹر شہزاد اکبر نے اس حوالے سے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر سلطان ایک ہفتے سے

زیر علاج تھے۔ڈاکٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ ڈاکٹر سلطان زیب خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کے ایسوسی ایٹ ڈین تھے۔چیئرمین پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈاکٹر سلطان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

close