جہا نگیرترین کا نام چینی چوری میں آیا تو بھاگ کر لندن چلاگیا،اہم وفاقی وزیر کا جلسےسے خطاب وائرل ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں پشتو زبان میں جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے جہانگیر ترین سے متعلق گفتگو کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہا نگیرترین کا نام چینی چوری میں آیا تو بھاگ کر لندن چلاگیا اور جہانگیر ترین

جیسے شخص نے اپنی ہر چیزبیچ دی۔انہوں نے کہا کہ جہاز چلائے اور اتنی محنت کی پھر بھی لندن جا کر بیٹھ گیا۔واضح رہے کہ ملک میں چینی بحران سے متعلق انکوائری کمیشن اور مسابقتی کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ شوگر مافیا ناجائز منافع خوری میں ملوث ہے اور جہانگیر ترین کے جے ڈبلیو گروپ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیںچینی بحران کے حوالے سے انکوائری کمیشن نے جہانگیر ترین کو طلب بھی کیا تھا لیکن وہ گزشتہ چند ماہ سے بیرون ملک موجود ہونے کے باعث کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close