عثمان بزدار کا ہر سال ماہ ربیع الاول میں ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینؐ منانے کا اعلان

لاہور(آئی این پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ منانے کا اعلان کر دیا ۔عثمان بزدارنے کہا کہ نبی پاکؐ سے محبت ایمان کا حصہ ہے، مغرب جان لے مسلمان نبی پاک ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیر اعلی میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ ہر

سال ماہ ربیع الاول میں سرکاری سطح پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ بھی منایا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے ایسے شرپسندانہ اقدامات روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close