عمران خان کی حکومت ڈٹ گئی، ٹیکسوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے ٹیکسوں میں اضافے کاآئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا ۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق کورونا کی وجہ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف ریونیو میں مزید اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم کورونا کی وجہ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی چیئرمین نوشین جاوید امجد نے بھی آئی ایم ایف کی جانب سے دبائو کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پہلے 4 ماہ میں ٹیکس ریونیو بڑھا جس کی وجہ سیلز ٹیکس محصولات میں اضافہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close