وفاقی حکومت کا درآمدی چینی خیبر پختونخوا کو دینے کا فیصلہ، خیبرپختونخوا حکومت نے 15 ہزار ٹن چینی کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے درآمدی چینی خیبرپختونخوا کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزرات صنعت وپیداوار کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 15 ہزار ٹن چینی کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھا۔ذرائع نے بتایا کہ خط میں کہا گیا کہ صوبے میں چینی

کی قیمتیں کنٹرول پرائس پر فروحت کیلئے چینی درکار ہے لہٰذا وفاق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے درآمد کردہ چینی سے صوبے کو چینی فراہم کرے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو درآمدی چینی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد وفاق درآمد کی جانے والی چینی سے کے پی کو چینی فراہم کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کو 15 ہزار میٹرک ٹن چینی فراہمی کیلئے ٹی سی پی کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق کے پی حکومت ٹی سی پی سے چینی خرید کر کنٹرول پرائس پربیچے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close