ووٹ کا تقدس ضروری ہے، بے شک ہمیں نقصان ہو، وزیر اعظم کی سینیٹ میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کتنی مہلت دے دی

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تین ماہ کے اندر قانونی اصلاحات لانے کی مہلت دے دی ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں نتائج کا ڈر نہیں، انتخابی اصلاحات نظام کے لئے ضروری ہیں چاہے ہمیں نقصان کیو ںنہ

ہو۔ سینیٹ الیکشن خفیہ نہیں ہونا چاہئیے۔وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی نے انتخابی اصلاحات پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ملکی روایات اور سیاسی مفادات کے برعکس ملکی مفاد میں فیصلے کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں تو کرکٹ میں بھی غیر جانبدار امپائر کا کلچر لایا، الیکشن میں بھی میچ فکس نہیں ہونا چائیے،ووٹ کا تقدس ضروری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close