سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم عمران خان نے آٹے کے حوالے سے اجلاس میں حکم دے دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کو صوبائی حکومتوں، فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ محکموں کی مشاورت سے فی الفور ملک بھر میں آٹے کی مناسب قیمتوں میں دستیابی بارے تفصیلی لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت ہے

۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی مناسب قیمتوں میں دستیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی مدد سے روزمرہ استعمال کے اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے زمینی حقائق پر مبنی مرتب کردہ رپورٹ اجلاس کو پیش کی۔وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کو صوبائی حکومتوں، فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ محکموں کی مشاورت سے فی الفور ملک بھر میں آٹے کی مناسب قیمتوں میں دستیابی بارے تفصیلی لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت ہے اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کی ہدایت۔ وزیر اعظم کی ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں استحکام اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے آٹے کی مد میں ڈائریکٹ سبسڈی دینے کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی کوئی قلت نہیں ہے تاہم ملک بھر میں اشیائے ضروریہ اور بالخصوص آٹے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے موثر اور عملی اقدامات جاری رہیں گے۔ اس ضمن میں وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کومتعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔۔۔ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close