لسبیلہ(این این آئی)لسبیلہ و گوادر سے منتخب آزادممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو وزیر اعظم نے 5نومبر کو ظہرانے پر مدعو کرلیا ۔اس حوالے سے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 5نومبر کو اپنے اتحادیوں کو وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں ظہرانے پر مدعو کیا ہے جس پر عمران خان حکومت کے
اتحادیوں کی بینچوں پر بیٹھے لسبیلہ وگوادر سے منتخب آزاد ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے جب رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اْنہیں 5نومبر کے ظہرانے میں شرکت کیلئے وزیر اعظم ہائوس سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں