ایا ز صادق سے حساب کون لے گا؟حکومت نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایاز صادق سے حساب پاکستان کے عوام لیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے ریاست مخالف بیانیے

کو بے نقاب کیا جائے گا۔دوسری جانب اس حوالے سے ایاز صادق نے کہا ہے کہ اتنا نہ اکسایا جائے کہ پھر کوئی بات ہوجائے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا میرے ساتھ ذاتیات کا مسئلہ ہے کیونکہ وہ 2 مرتبہ الیکشن ہارے ہیں، اس مسئلے کی وجہ سے انہوں نے بھارت کا جھنڈا اور نریندر مودی کی جو تصاویر لگوائی اس کا کوئی جواز نہیں بنتا اور یہ افسوس کی بات ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ایک مرتبہ واضح کردیا کہ میں نے اس حکومت اور ان کے وزرا کے بارے میں بات کی تھی، مجھے اب وضاحت کی ضرورت نہیں میں نے جو کہنا تھا کہہ دیاانہوں نے کہا کہ میرے جیسا آدمی جس نے 2002 سے کبھی ایسی بات نہیں کی تھی لیکن اگر آپ کو روز یہ کہا جائے کہ آپ میں مودی کی روح ہے، آپ ہندوستان کے ایجنٹ ہیں اور غدار ہیں تو کیا آپ جذبات میں آکر یہ بات نہیں کریں گے تو کیا آپ کا دل نہیں دکھے گا تو کیا آپ بھی جذبات میں آکر کوئی بات نہیں کریں گے؟. انہوں نے کہا کہ میں نے جو بات میں نے کی وہ حکومت کی تھی اور میرے خیال میں، میں نے ٹھیک بات کی مگر سیاسی مسئلہ کو سیاسی ہی رہنا چاہیے ایاز صادق نے کہا کہ یہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ فواد چوہدری کی بات کیوں نہیں کی، اگر میں ان کی بات کو آگے لیکر جاؤں گا تو میں کوئی قومی مفاد کو آگے نہیں بڑھا رہا، لہٰذا ہم وہ بات کریں جو قومی مفاد کی ہے، تاہم میں کہتا ہوں کہ اتنا مت اکساؤ کہ کوئی اور ایسے بات ہوجائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close