وزارت تبدیل ہوئی تو کیا؟فیاض الحسن چوہان پھر متحرک، شہباز شریف اور حمزہ کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات طلب کر لیں

لاہور( این این آئی )وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے محکمہ جیل خانہ جات کا قلمدان سونپے جانے پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے قائدین کی قیادت میں پنجاب کی جیلوں کو بحالی کے مراکز بنائیں گے۔ محکمہ جیل خانہ

جات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل میں دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جیلوں میں تمام قیدیوں کو یکساں اور بہترین سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہو گا۔ کسی بھی قیدی سے امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close