سندھ پولیس نے مریم نواز کو مفرور قرار دے دیا

کراچی(پی این آئی)سندھ پولیس نے مریم نواز کو مفرور قرار دے دیا۔مراز قائد پر نعرے بازی اور تقدس پامالی کیس میں پولیس نے چالان میں مریم نوازکو مفرور قرار دیدیا، سرکاری وکلا نے پولیس چالان پراعتراض کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں مراز قائد پر نعرے بازی اورتقدس کی پامالی کے کیس

کی سماعت ہوئی،پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کردیا۔پولیس نے چالان میں مریم نواز کو مفرور قرار دیدیا،چالان میں کہاگیا ہے کہ مدعی مقدمہ سے کئی باررابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن بیان ریکارڈ نہیں کرایا،سرکاری وکلا نے پولیس چالان پراعتراض کردیا تاہم کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close