مینار پاکستان پر بڑا جلسہ، پی ڈی ایم نے تاریخ کا اعلان کر دیا، بزدار کے لیے بڑا چیلنج

لاہور(پی این آئی)مینار پاکستان پر بڑا جلسہ، پی ڈی ایم نے تاریخ کا اعلان کر دیا، بزدار کے لیے بڑا چیلنج،ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہورکے جلسے کے انتظامات کیلیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ، لاہور کا جلسہ مینار پاکستان پر منعقد ہو گا،یہ جلسہ لاہور کی

تاریخ کا بے مثال اور فیصلہ کن جلسہ ہو گا،کہاوت سچ ہے کہ لاہور جاگتاہے تو پاکستان جاگے گا، 13 دسمبر کو لاہور جاگے حکومت کیخلاف تو پاکستان جاگے گا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لاہورکاجلسہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا،13دسمبرکاجلسہ لاہور کی تاریخ میں بے مثال اورفیصلہ کن ہوگا،13دسمبرکو ثابت ہوگا لاہور جاگ اٹھا،اس کے بعدپوراپاکستان جاگے گا،13دسمبر کوپی ڈی ایم جلسہ مینار پاکستان پر ہوگا۔لیگی رہنما نے کہاکہ پارلیمنٹ حملہ کیس میں پراسیکیوشن نے عمران خان کوغلط بری کرایا،پراسیکیوشن سے پوچھاجائے 6سال عوام کاوقت کیوں ضائع کیاگیا؟، وزیراعظم عمران خان زبردستی بری ہوئے،پراسیکیوشن نے لکھا مقدمہ سیاسی طور پرتیارکیاگیاتھا،عدلیہ کے کندھے پربندوق رکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گودام سے نکال کرہیروئن مجھ پرڈالی گئی،جج صاحب میری ضمانت لینے لگے توواٹس ایپ پرتبدیل کردیاگیا،ہمیں واٹس ایپ پرتبادلے کرنیوالوں سے انصاف ملے گا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close