فیصل آباد(این این آئی)کرونا وائرس کے حملے شدت اختیار کرنے لگے۔ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے مزید 3طالب علم اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سی ایم او بھی کرونا سے متاثر ہوگئے جبکہ آئیسولیشن وارڈ میں 11کنفرم اور 25 مشتبہ افراد زیر علاج ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق کرونا کی دوسری لہر کے بعد اب تک
فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے 9طالب علم کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جنہیں ہاسٹل خالی کروا کر گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے اور گزشتہ روز سول ہسپتال کے سی ایم او ڈاکٹر حسن رضا کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ کردیاگیا کرونا کے طریقوں کی بڑھتی ہوئی تعداد لمحہ فکریہ ہے جبکہ الائیڈ ہسپتال کی آئیسولیشن وارڈ میں کرونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 11اور 25مشتبہ مریضوں کو داخل کرکے علاج معالجہ کیا جارہا ہے جبکہ مشتبہ مریضوں کے کرونا ٹیسٹ کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا کی روز بروز بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ۔باربار ہاتھوں کو دھونا‘سینی ٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ جیسی ابتدائی حفاظتی اقدامات کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں تاکہ کرونا سے محفوظ رہا جا سکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں