گلگت بلتستان الیکشن، پی ٹی آئی ، ن لیگ یا پھر پیپلز پارٹی؟ کون سی سیاسی جماعت فتح حاصل کریگی؟بڑا دعویٰ کردیا گیا

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا،آئندہ سال انتخابات کا سال ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی حاصل کرے گی۔احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ (ش)،(ن) اور(م) لیگ کی باتیں کرنے والوں کو

پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں،کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں، یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔انہوں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑیوں میں لانے کیمذمت کرتے ہوئے کہانہیں جتنی دہشت جمہوری قیادت سے ہے اور کسی سے نہیں، حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے انہیں بھگتنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close