24 گھنٹے میں نئے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر کتنی ہو گئی؟ کتنے جان سے گئے؟

اسلام آباد (پی این آئی)24 گھنٹے میں نئے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر کتنی ہو گئی؟ کتنے جان سے گئے؟، ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 14افراد چل بسے ،اموات 6849ہو گئیں ،1167نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد3لاکھ 36ہزار260ہو گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں کوروناوائرس کے 728مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اب تک پاکستان میں کوروناوائر س کے کل تین لاکھ 36ہزار260کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے تین لاکھ 15ہزار446مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور یہ تعداد13965تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح93.8فیصد تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 430مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، انتقال کرنے والے مریضوں، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس وقت اسلام آباد میں کو روناوائر س کے فعال کیسز کی تعدا1,760تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5167،صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5,024،صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد778،صوبہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد234، آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد818جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 184ہے جو اس وقت ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ اب تک صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 4ہزار 894کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں ایک لاکھ 46ہزار 774، خیبر پختونخوا میں 39ہزار 749، بلوچستان میں 15ہزار 977، گلگت بلتستان میں 4ہزار 293، اسلام آباد میں 20 ہزار 243 جبکہ آزاد کشمیر میں 4ہزار 330کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 45لاکھ 14ہزار 827افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 27ہزار 984نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3لاکھ 15ہزار 446 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 728مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اب تک پنجاب میں کوروناوائرس کے2ہزار 372 مریض انتقال کر چکے ہیں، سندھ میں 2 ہزار 633، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 280، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92اور آزاد کشمیر میں 98مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔ملک میں 132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف اب ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ 20جون کو پاکستان میں سب سے زیادہ153اموات رپورٹ ہوئیں ۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21مئی تک ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close