کراچی(پی این آئی)ایم کیو ایم کا بڑا لیڈر پاکستان واپس آ گیا، قیادت کی مخالفت کے باوجود واپسی کا فیصلہ کیوں کیا؟ جانیئے، ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی حیدرعباس رضوی پاکستان آگئے ۔نجی ٹی وی کے ایم کیو ایم کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حیدر عباس رضوی پاکستان آگئے ہیں ،حیدر عباس
رضوی کئی برس سے بیرون ملک تھے،ان کی والدہ کچھ عرصے سے علیل ہیں وہ اپنی والدہ کی عیادت کیلیے آئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق حیدرعباس رضوی کا استقبال ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے کیا،حیدرعباس رضوی کو پارلیمنٹ لاجز میں ٹھہرایاگیا،حیدرعباس رضوی ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئرخالد مقبول صدیقی کی مخالفت کے باوجود وطن واپس آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں