زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی؟ مرکز کہاں؟ کتنی گہرائی؟ جانیئے

کوئٹہ (پی این آئی)زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی؟ مرکز کہاں؟ کتنی گہرائی؟ جانیئے۔کوئٹہ اور گردونواح میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔نجی ٹی

وی کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کاکہنا ہے کہ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ پیما مرکز کاکہنا ہے کہ زلزلے کا مرکزکوئٹہ کے مغرب سے 60 کلومیٹر فاصلے پرتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close