انا للہ و انا الیہ راجعون سینئر صحافی سید سعود ساحر انتقال کر گئے

اسلام آباد(پی این آئی) سینئر صحافی سید سعود ساحر انتقال کر گئے، وہ گذشتہ چند روز سے شدید علیل تھے اور ہسپتال میں داخل تھے، ان کے بیٹے عمر فاروق نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
سعود ساحر روزنامہ جسارت، روزنامہ امت، ہفت روزہ تکبیر اور ہفت روزہ زندگی سے وابستہ رہے اور کئی

معرکہ آراء تحریریں ان کے قلم سے نکلیں، وہ جرنلسٹ ٹریڈ یونین کے بھی متحرک رہنما تھے ان کا بے لاگ اور بے باک انداز مشہور تھا، ان کی نماز جنازہ کا اعلان منگل کی صبح کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close