اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب کے830 مقامات مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کیے گئے۔ پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں کی آبادی 3 ہزار 332 ہے جن میں 1416 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔لاہور کے 435،اٹک کے 2،بہاولنگر 4،بہاولپور 37،بھکر 35،چکوال 2 اور چنیوٹ
کے 37مقامات سیل کیے گئے۔ڈیرہ غازی خان میں 17،فیصل آباد مین 34 اور گجرانوالہ میں 14 مقامات سیل کیے گیے۔علاوہ ازیں گجرات،جھنگ، جہلم،حافظ آباد اور قصور کے بعض مقامات پر بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں 1123 نئے کیسز سامنے آگئے ، مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار823 ہوگئی ، متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 35 ہزار93 تک پہنچ گئی ، فعال کیسز کی تعداد 13ہزار 242ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار554 ہوگئی، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 46 ہزار331، صوبہ خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 649، صوبہ بلوچستان میں 15 ہزار954، اسلام آباد میں 20 ہزار79 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 279 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 237 افراد عالمی وباء کا شکار ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اتب تک صوبہ پنجاب میں 2 ہزار 365 ، صوبہ سندھ میں 2 ہزار631 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار279، اسلام آباد میں 222، صوبہ بلوچستان میں 151، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 95 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ ملک میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 15ہزار16 مریض عالمی وباء سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں