کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، وفاقی وزیر تعلیم نے سکول بند کرنے کے حوالے سے واضح اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر سکول بند کرنے کی اطلاعات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک کورونا کے حوالے سے کوئی ایسی رپورٹ نہیں ملی کہ سکولوں کو بند کردیا جائے۔ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم صورتحال کو مکمل طور پر مانیٹر

کررہے ہیں،طلباء ،اساتذہ اور سٹاف کی صحت کا بھی مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔صوبہ بھر میں مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ بھی کروائے جارہے ہیں ابھی تک کوئی ایسی رپورٹ نہیں آئی جس کی وجہ سے سکولوں کو بند کردیا جائے۔ سکولز بند کرنے کے حوالے سے حکومتی سطح پر بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close