کس کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات سے ہٹایا؟اندر کی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی ) وفاق کی سوشل میڈیا ٹیم کی شکایات فیاض الحسن چوہان کی وزرات اطلاعات سے محرومی کا باعث بنی۔وزیراعظم کے دورے کے دوران لاہور میں ان کے خلاف شکایات کے انبار لگائے گئے تھے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی فیاض الحسن چوہان کی وزارت

اطلاعات سے علیحدگی کے حامی تھے جبکہ صوبائی کابینہ کے سینئر وزرا بھی تحفظات رکھتے تھے۔وزرا کے تحفظات تھے کہ فیاض الحسن چوہان حکومت کی کم اور اپنی پروجیکشن زیادہ کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا میں ان کی مداخلت زیادہ ہونے پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے۔ فیاض الحسن چوہان سوشل میڈیا ٹیم میں اپنے لوگ ایڈجسٹ کرنا چاہتے تھے۔ سیف اللہ نیازی کی جانب سے بھی سابق وزیر اطلاعات بارے شکایات کی گئیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم اکثر اجلاسوں میں فیاض الحسن چوہان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے رہے۔ ترجمانوں کے اکثر اجلاسوں میں وہ فیاض الحسن چوہان کی مثال دوسرے وزرا کو دیتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close