کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ، ائیرپورٹس پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات، ملک بھر کے ائیرپورٹس پر وزیٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو صرف ڈرائیور ڈراپ لائن پر ہی چھوڑے گا ۔سی اے اے کے مطابق مسافروں کو لینے والے ڈرائیور حضرات

اپنی گاڑیوں میں ہی ان کا انتظار کریں گے، یہ اقدام حفاظتی اقدامات کے لیے کئے گئے ہیں ۔ ایئرپورٹ کی حدود میں ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گیااور کسی بھی ڈرائیور کو کنکورس ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close