پاکستان کے کون سا صوبہ ہے جہاں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک دستیاب نہیں؟ انکشاف

گلگت(آئی این پی)وفاقی وزیر امور گلگت بلتستان وکشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بلاول زرداری عوام کو جھوٹے سپنے دکھا رہا ہے،بلاول پہلے سندھ میں تو ترقی لائیں جہاں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک دستیاب نہیں، گلگت بلتستان کے عوام انتخاب میں لٹیروں کا صفایا کر دیں گے۔پیر کووفاقی وزیر امور گلگت

بلتستان وکشمیر علی امین گنڈا پور نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا گیا ہے،عوام کی خواہشات کے مطابق گلگت بلتستان کومستقل صوبے کی حیثیت دی جائے گی،گلگت بلتستان کو مستقل صوبہ بنانے کی مشاورت میں وزیراعظم آزادکشمیر نے بھی ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام انتخاب میں لٹیروں کا صفایا کر دیں گے،بلاول زرداری عوام کو جھوٹے سپنے دکھا رہا ہے،بلاول پہلے سندھ میں تو ترقی لائیں جہاں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک دستیاب نہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ بھارتی بیانیے کوتقویت دینے کیلئے ملکی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close