کورونا کی دوسری لہرمیں شدت،تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ 19 کا اجلاس منگل کوطلب کرلیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس میں ملک میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، تعلیمی اداروں کی بندش، ایس او پیز پر عمل درآمد سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو

کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کیدوران مزید 1123 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار835 ہوگئی ہے اور کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close