ن لیگ میں رہنا ہے یا الگ ہونا ہے؟ لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ نے سیاسی مستقبل کے فیصلے کے لیے ساتھیوں کا اجلاس طلب کر لیا، مشاورت کے بعد اپنا موقف پیش کرونگا

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ نہیں ،سات نومبر کو تمام نئے اور پرانے ساتھیوں کو مشاورت کیلئے بلایا ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ موجودہ صورتحال پر اپنے پرانے اور نئے

ساتھیوں سے مشاورت کروں گا، تمام نئے اور پرانے ساتھیوں کو 7 نومبر کو مشاورت کیلئے بلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد میڈیا پر اپنا موقف پیش کروں گا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ نہیں ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان کی قیادت اپنی جماعت کے بیانیے سے ناراض ہوگئی۔ن لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close