اسلام آباد(پی این آئی)اہم پیش رفت؟مولانا فضل الرحمان نے اجلاس طلب کر لیا، امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نےمرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے طلب کردہ اجلاس 10 نومبر 2020 کو دوپہر ایک بجے جامع مسجد فاروق اعظم آئی 9/4 اسلام آباد میں
منعقد ہو گا۔اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے قیام اور تحریک کے حوالے سے شوریٰ کو مکمل بریفنگ دی جائے گی۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں جاری تحریک کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں تنظیمی امور سمیت ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور و خوص کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں