حکومت جو کر رہی ہے، اسے بھگتنا پڑے گا، اگلا سال الیکشن کا ہے، شہباز اور حمزہ سے ملاقات کی بعد مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(پی این آئی)حکومت جو کر رہی ہے، اسے بھگتنا پڑے گا، اگلا سال الیکشن کا ہے، شہباز اور حمزہ سے ملاقات کی بعد مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو، پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا، اگلا سال

الیکشن کا ہے، گلگت بلتستان الیکشن مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔اس سے قبل لیگی رہنما مریم نواز نے احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ سے ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم جلسوں اور گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔دوسری جانب منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑیوں میں احتساب عدالت لایا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔فاضل جج نے استفسار کیا ہائی پروفائل کیسز سے باہر عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ہوم سیکرٹری کی جانب سے کون پیش ہوا، پراسیکیوٹر نے کہا ہوم سیکرٹری کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، جس پر فاضل جج نے کہا ہوم سیکرٹری اور ایس پی سٹی کو فوری وائرلیس کی جائے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close