لاہور(پی این آئی)شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت پہنچا دیا گیا، مریم نواز عدالت کیوں آئیں گی؟ جانیئے، اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہوگی اور انہیں عدالت پہنچا دیا گیا ہے۔منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر سماعت آج ہوگی۔ مسلم لیگ ن کی
مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی عدالت آئیں گی اور ان کی شہبازشریف سے ملاقات متوقع ہے۔ن لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کے مطابق مریم نواز شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گی۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے حمزہ شہباز کو بھی احتساب عدالت میں پیشی کیلئے پہنچا دیا گیا ہے۔شہباز شریف کو ضمانت مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب کا مؤقف ہے کہ شہباز شریف کے خلاف سٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی۔شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں نے 2008 سے 2018 تک 9 کاروباری یونٹس قائم کیے۔ 1990 میں شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی۔ 2018 میں شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی مالیت بے نامی کھاتے داروں اور فرنٹ مین کی وجہ سے 6 ارب کے قریب پہنچ گئی۔قومی احتساب بیورو کا مؤقف ہے کہ شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے کرپشن کرکے اس وقت 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنا لیے ہیں۔منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔ شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ کے خلاف نیب منی لانڈرنگ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں