رواں ہفتے وزیر اعظم عمران خان ملک کے کس حصے میں عوام کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے؟ رواں سال کتنے مستحقین تک صحت انصاف کارڈ کی سہولت پہنچ جائے گی؟

اسلام آباد(پی این آئی)رواں ہفتے وزیر اعظم عمران خان ملک کے کس حصے میں عوام کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے؟ رواں سال کتنے مستحقین تک صحت انصاف کارڈ کی سہولت پہنچ جائے گی؟، وزیراعظم عمران خان جمعہ کو سوات کا دورہ کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران سوات کے شہریوں میں

انصاف صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔وزیراعظم سوات میں منعقدہ ایک تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔ دورہ سوات میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی اورصوبائی وزرا بھی ہوں گے۔حکومت نے دسمبر 2019 میں صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس وقت اس حوالے سے تمام تر تفصیلات طلب کی تھیں۔وزیراعظم نے واضح طور پر ہدایت کی تھی کہ 2020 میں ملک بھر کے تمام مستحق افراد تک صحت کارڈ پہنچایا جائے۔ حکومتی فیصلے کے تحت صحت کارڈ رکھنے والا ہر شہری 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کرانے کا مجاز ہو گا۔حکومتی فیصلے کے تحت صحت کارڈ کے ذریعے عام شہریوں کو سہولت ہو گی کہ وہ سرکاری اسپتالوں سمیت بڑے پرائیوٹ اسپتالوں سے بھی علاج کرانے کے مجاز ہوں گے۔ صحت کارڈ کے تحت عوام کو سرجری، آپریشن اور طبی معائنے کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔حکومت نے اسکیم کے آغاز پر بتایا تھا کہ 2020 کے آخر تک پورے پاکستان کو کارڈز دے دیئے جائیں گے اور کارڈز کو لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close