کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ متحرک، کارروائیاں شروع، متعدد دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل، شادی گھروں کو جرمانے

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ متحرک، کارروائیاں شروع، متعدد دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل، شادی گھروں کو جرمانے، ملک میں کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہے۔ اسلام آباد اور پشاور میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پشاور میں چودہ ریسٹورنٹس اور بیالیس دکانیں سیل کردی گئی ہیں جبکہ 18 شادی ہالز کو جرمانہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں اسکول فار گرلز جی نائن ون کو دو کورونا کیسز کی تصدیق پر سیل کر دیا گیا۔ اس سے پہلے اسلام آباد کے ترپن تعلیمی اداروں کو سیل کیا جاچکا ہے۔این سی او سی کے فیصلوں پرعملدرآمد کیلئے کراچی ڈپٹی کمشنرضلع وسطی کی جانب سے29 اکتوبرکوجاری حکم نامے پرکارروائیاں کا آغاز ہوگیا ہے۔کراچی میں کورونا ایس اوپیز کیخلاف ورزی پر شہر کی بڑی موبائل مارکیٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔ سخی حسن چورنگی سے متصل سرینا موبائل مارکیٹ میں ماسک کے بغیر خریدو فروخت ہو رہی تھی۔ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ این سی او سی نے ماسک کولازمی قراردیا ہے اور مارکیٹ میں خریدوفروخت بغیرماسک کےہورہی تھی۔دکانداروں کا کہنا ہےکہ اندر پوری مارکیٹ بند تھی اور باہرکی دکانوں سے خریدوفروخت ہو رہی تھی۔ چند دکانوں کے سبب پور شاپنگ مال سیل ہونے سے کارروبارکوشدید نقصان پہنچے گا۔اسٹنٹ کمشنرسب ڈویژن نارتھ ناظم آبادکی جانب سے سیل کردہ سریناموبائل مال تاحکم ثانی بند رہے گا۔ڈپٹی کمشنرضلع وسطی نے ضلع بھرمیں ایس اوپیزپرعملدرآمد کوسخت کرنے کا حکم نامہ29 اکتوبرکوجاری کیا تھا۔حکم نامےکےتحت پبلک ٹرانسپورٹ، کھلےمقامات، مارکیٹوں اور بس اڈوں سمیت ہجوم میں ماسک لگانا لازمی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close