دنیا بھر میں کورونا وائرس بڑھنے لگا مگر پاکستان کا وہ صوبہ جہاں کورونا کیسز کم ہونے لگے

کوئٹہ(پی این آئی)ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنا شروع ہو گئے ہیں ،صوبے میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کریں گے،عوام

سے گزارش ہے کہ کورونا ایس او پیز کاخیال کریں،چاہتے ہیں کہ کسی قسم کالاک ڈاؤن نہ ہو،عوام تعاون کریں،انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنا شروع ہو گئے ہیں ،صوبے میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close